22 فروری 2016 - 04:10
پی کے کے ، کے حملوں میں چار ترک فوجی ہلاک

ترکی کے سیکورٹی ذرائع نے اس ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں پی کے کے ، کے حملے میں چار فوجی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کا ایک فوجی اتوار کو پی کے کے افراد کے خلاف کاروائی کےدوران صوبہ شیرناک میں مارا گیا - ترکی کی فوجی کمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے دو فوجی صوبہ دیار بکر کے علاقے "سور" میں ہلاک ہوئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا - اسی طرح ایک اور بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک فوجی جمعرات کو بھی دیاربکر میں "لیجا " علاقے میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا -

.......

/169